ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: کارپوریٹر مجاہد پاشاہ بھی کورونا کی زد میں

بنگلورو: کارپوریٹر مجاہد پاشاہ بھی کورونا کی زد میں

Sat, 27 Jun 2020 18:27:10    S.O. News Service

بنگلورو،27/جون (ایس اونیوز) بنگلورو شہر کے سداپورہ وارڈ کے کارپوریٹر مجاہد پاشاہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ اب ان کے رابطہ میں رہنے والے تمام لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کہیں انہیں بھی کوارنٹائن نہ کردیا جائے۔ کورونا کی زد میں آنے والے مجاہد پاشاہ کو پچھلے کئی دنوں سے سردی زکام اوربخار بھی تھا، اس لئے ان کی جانچ کروائی گئی تو وہ کورونا پازیٹیو نکلے۔ پچھلے دنوں مجاہد پاشاہ بی بی ایم پی کارپوریٹر کی حیثیت سے کھلے عام کورونا سے متاثر علاقوں میں جا آرہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ پچھلے 4؍دنوں سے مجاہد پاشاہ پلکیشی نگر میں واقع اپنی بہن کے مکان میں قیام پذیرہیں۔ فی الحال مجاہد پاشاہ اور ان کے رابطہ میں رہنے والوں کو کوارنٹائن کیاگیا ہے۔


Share: